ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو
ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو

تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار

کراچی: تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عدیل احمد کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔

کراچی سینٹرل میں سانحہ 9مئی کے 3مقدمات کی سماعت ہوئی، حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر اور دیگر ملزم عدالت میں  پیش ہوئے ،عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا،کورٹ پولیس نےعدالتی حکم پر عدیل احمد کو گرفتار کر لیا،عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت 5اگست تک ملتوی کردی ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانے میں 3مقدمات درج ہیں ۔