فائل فوٹو
فائل فوٹو

ججز سے کہنا چاہتی ہوں ملک کو چلنے دو، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کوری رائٹ کیا۔ جونہیں مانگا گیا وہ عطا کردیا۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ماڈل بازار کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہارے ہوئی شخص اور جماعت کے لیے آئین کو ری رائٹ کررہے ہیں۔ کہا گیا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو۔ وہ جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ عدم استحکام کی شکل نہیں ہے تو کیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کو ری رائٹ کیا اور جو مانگا نہیں گیا تھا عطا کردیا۔ سپریم کورٹ نے لکھا کہ پہلے بیان حلفی قبول نہیں۔ فلور کراس کرنے کی تلقین کی گئی۔ جب ملک میں بہتری آتی ہے تو کسی نہ کسی کو تکلیف ہونے لگتی ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز سے کہنا چاہتی ہوں اس ملک کو چلنے دو۔ یہاں ضمیر کے مطابق نہیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں ضمیر بک بھی سکتا ہے۔ عوام اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں اور دوست اور دشمن کو پہچانیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ترقی میں رخنہ ڈالنے اور عدم استحکام کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  کوئی خاتون بے گناہ جیل جائے تو دکھ ہوتا ہے لیکن ملک میں آگ لگانے والے معصوم نہیں۔