اسلام آباد: پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جائے، ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔
صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق طلبا کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کونسل نے تمام صوبائی سیکریٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کی مزید تفصیلات، شیڈول، رجسٹریشن کا عمل اور دیگر معلومات، آنے والے دنوں میں پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔