لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے احتساب عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دیدیا۔
احتساب عدالتوں سے زیرالتوا مقدمات تعینات ججز کو بھجوا دیے،احتساب عدالتوں کے 65مقدمات تعینات ججز کو بھجوائے گئے۔احتساب عدالت نمبر پانچ کو 36مقدمات بھیج دیئے گئے،احتساب عدالت نمبر9 کو 11مقدمات بھجوا دیے گئے،احتساب عدالت نمبر10 کو 18مقدمات بھیج دیئے گئے،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔