کراچی کے مختلف مقامات پر تیز بارش کے بعد شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال اور گلستان جوہر، ایف بی ایریا، شاہرہ فیصل میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پرکالی گھٹائیں چھاگئیں۔
یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، صفورہ، سرجانی میں تیز آندھی کے بعد بارش شروع ہوئی۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں شام اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
آج کراچی میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار رہا لیکن اب تیز بارش ہورہی ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، سکھر، شکار پور، بینظیر آباد (نواب شاہ)، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔