لاہور: عائشہ جہانزیب کا شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا۔ عائشہ جہانزیب نے سیشن کورٹ لاہور کے روبرو بیان دیا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔
ٹی وی اینکرعائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہونے کے بعد وکیل کے ہمراہ پیش ہو کر عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔
دوران سماعت عدالت نے کہاکہ چہرہ دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟عائشہ جہانزیب نے کہاکہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔
معززین نے جو بھی فیصلہ کیا میں اس کو مانتی ہوں،میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں،گواہوں کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔عدالت نے کہاکہ ضمانت کی حد تک منظور کررہا ہوں بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔