صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، فائل فوٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، فائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس (ر) طارق مسعود کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ختم ہوا تھا، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 1-8 کے تناسب سے دی گئی۔

جسٹس (ر) طارق مسعود کی ایک سال کیلیے بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش کی گئی، جسٹس منیب اختر نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اختلاف کیا۔