امریکا(اُمت نیوز)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں ،ان کی عمر 74 برس تھی
تفصیلات کے مطابق ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن لی طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
ان کے خاندان نے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکساس کے 18 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی ریاستہائے متحدہ کی نمائندہ شیلا جیکسن لی کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، انہیں قومی اور بین الاقوامی انسان دوست، انصاف اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور بچوں کے لیے ان کی جرات مندانہ کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔
وہ 1995 سے کانگریس کی رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتی رہیں ، شیلا جیکسن امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن بھی تھیں ، شیلا جیکسن سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ان کی خدمات کے عوض ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ انہوں نے پسماندگان میں شوہر، دو بچے اور دو پوتے پوتیاں شامل ہیں ۔