تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکش کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت 23 جولائی کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا

اس حوالے سےتحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں

تحریک انصاف ان سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔