بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے دیگر محکموں میں بھی ایسے ہی آپریشن کا عندیہ دیا ہے
آئی جی پولیس بلوچستان نے برطرف اہلکاروں کے حوالے سے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد، مکران اور کوئٹہ سے ہے۔