چین میں طوفانی بارشوں کے بعد پل ٹوٹ گیا، 11 افراد ہلاک

بیجنگ(اُمت نیوز) چین میں پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق پل ٹوٹنے کا واقعہ چین کے شمالی صوبے شینشی میں پیش آیا۔ پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق پورا علاقہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ پل طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث منہدم ہوا۔ پل ٹوٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے۔