چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سالگرہ،پاکستان نے دوستی پرگاناریلیز کردیا

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سالگر،پاکستان نے دوستی پرگاناریلیز کر دیا

گانے کے بول کچھ یوں ہیں کہ ’’اے ہمالیہ تیری چوٹیاں، سامنے جس کی چھوٹی لگے سامنے جس کی گہرائیاں، کم سمندر کی ہوتی لگے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ پاک چین دوستی ایک لازوال سفر پر محیط ہے، پاکستان اور چین وہ مثالی دوست ہیں جن کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند اور مضبوط، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔

چین اور پاکستان ایک دوسرے کا درد رکھنے والی قومیں ہیں اور دونوں ممالک نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

دشمن چاہے جتنے جتن کر لے اس لازوال دوستی کو کبھی زک نہیں پہنچا سکتا، پاک چین دوستی اور باہمی محبت کا یہ سفر ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔