پنجاب،ٹیوٹا اداروں میں مختلف زبانوں کے کورسز متعارف کرانے کی منظوری

لاہور(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیوٹا اداروں میں مختلف زبانوں کے کورسز متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مضبوط فنی تعلیم کا ماڈل نظام بنانے میں کامیاب ہوں گے۔