کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاوکالونی میں قبرستان کے قریب نالے سے بوری بند 6 سالہ زندہ بچی ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو تشدد کے بعد بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جاوید ولد ممتاز نے بچی کو زیادتی کی نیت سے اٹھایا، ملزم نے بچی کے منہ پر مکا مارنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
زیادتی سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں، اس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہو سکے گی، ملزم نے بچی کو بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں، اس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہو سکے گی، فائل فوٹو