کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپ ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں۔گروپس کے نام بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے۔
فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا گروپ ہے، جب کہ ایک پرانا گروپ ہے اور ایک گروپ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بھی ہے۔کیسز کی بات کرتے ہوئے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی 5 ،6 ریفرنسز آرہے ہیں۔