کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہرقائد میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر ،ملیر، قائدآباد، ایئرپورٹ ، کالا پل، جناح اسپتال، ہاکی اسٹیڈیم، صدر، شاہراہ فیصل اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی،گرمی کازور ٹوٹنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو برقرار ہے جس کی وجہ سے مون سون سلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شام تا رات بونداباندی کا امکان ہے جبکہ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی،گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڑ ،لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، قلعہ گجر سنگھ ،اکبر چوک،ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن اورگلبرگ کے علاقے شامل ہیں،بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔