لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ دعوٰی پولیس نے معروف ڈراما نگار کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو چند دن پہلے ایک گینگ نے اغوا کیا گیا تھا تاہم اغواکاروں نے خلیل الرحمٰن کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے تاوان لیا اور پھر چھوڑ دیا۔ خلیل الرحمٰن قمر نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانے میں درخواست نہ دی۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک اعلیٰ پولیس افسر کے ذریعے پولیس کو زبانی اطلاع کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر قانونی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمن قمر کو قانونی کارروائی پر قائل کرنے کی کوششیں جاری ہے۔