قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو
قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو

مردان میں فائرنگ سے شوہر2 بیویوں سمیت قتل

مردان میں ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص اور اس کی 2 بیویوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے، اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی دوسری بیوی نے کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، لڑکی کے ورثا نے گھر میں گھس کر اسے، اس کے شوہر اور سوتن کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق تینوں لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔