پہاڑپورمیں نادرا آفس کی پاسپورٹ ڈیسک قائم کررہے ہیں، فائل فوٹو
پہاڑپورمیں نادرا آفس کی پاسپورٹ ڈیسک قائم کررہے ہیں، فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے،فیصل کریم کنڈی

مانسہرہ :گورنز خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، وزیر اعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جس دن چاہوں آن آف کرسکتا ہوں۔ گورنر نے علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج بھی دیا۔

ورکرز اجلاس سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کی عزت نہیں وہ بھی مجھے ہتک عزت کا نوٹس بھیج رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے مجھے دیے گئے ہتک عزت نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں ۔

گورنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ اپنی پارٹی کے دور حکومت کے دس سالہ کارکردگی پر مجھ سے مناظرہ کریں، چاہیں تو چینل اور اینکر اپنی مرضی کے لے کر آئیں۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، گورنر رول کا نفاذ کرکے اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گئے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانونیت عروج پر ہے، حکومت امن عامہ کی سنگین صورت حال پر اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جلد بلائے،

انھوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ہے، صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس بنوں واقعے کے بعد بھی نہ بلایا جا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ایک زیرک سیاست دان ہیں وہ پی ٹی آئی سے اپنا انتقام لے رہے ہیں جے یو آئی کا مینڈیٹ پی ٹی آئی نے چوری کیا ہے۔