لاپتا پاکستانیوں کے اہل خانہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔دفتر خارجہ، فائل فوٹو
لاپتا پاکستانیوں کے اہل خانہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔دفتر خارجہ، فائل فوٹو

پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، جرمن سفیر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کے حملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

گزشتہ روز افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتارا۔ رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔

 دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قونصل خانے پر  حملے کے معاملے پر جرمن سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔دفتر خارجہ نے بتایاکہ جرمن سفیر کو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کے سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا تھا اور فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کے ہاتھوں پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔دفتر خارجہ حکام کے مطابق جرمن حکام نے واقعے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔