کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی گئی

برطانیہ (اُمت نیوز)دنیا کے ایک قدیم کلب نے کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں نے بالز سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے شکایت کی، گیندیں گھروں کی کھڑکیوں، کاروں، شیڈز اور حتیٰ کہ مقامی لوگوں کو لگتی ہیں۔

ساؤتھ وک اینڈ شورہم کرکٹ کلب 1790ء میں برائٹن میں قائم کیا گیا، بیٹرز کو بتا دیا گیا ہے کہ پہلے چھکے پر کوئی رن نہیں ملے گا جبکہ دوسرا چھکا مارنے پر بیٹر کو آؤٹ قرار دے دیا جائے گا۔

ایک بیٹر نے چھکے کو کھیل کی شان قرار دیتے ہوئے اس پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیٹر کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنیاں کھیلوں میں کام کر رہی ہیں، ان کا فائدہ اٹھانا چاہیے، اگر آپ کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ گھر خریدتے ہیں تو اپنے گارڈن میں چند بالز کی توقع بھی رکھیں

دوسری جانب گراؤنڈ کے ساتھ رہنے والے رہائشیوں نے پابندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے باپ دادا اس گھر میں رہتے رہے ہیں، شروع سے بالز سے گھر میں نقصان ہوا۔
ایک اور شہری نے کہا کہ میں پابندی سے متفق نہیں ہوں، میرے گھر میں کبھی بال نہیں آئی، مانا گراؤنڈ چھوٹا ہے لیکن چھکّا کھیل کا ایک خوبصورت حصہ ہے۔