امریکا(اُمت نیوز)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جو بائیدن کی صدارتی انتخابات سے دستبرداری پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن صدارت کے لیے اہل تھے، نہ ہیں اور نہ کبھی ہونگے۔
جو بائیڈن نے جھوٹ بول کر اور غلط خبریں پھیلا کر صدر کاعہدہ حاصل کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے دار اور ڈاکٹرز بھی جانتے ہیں کہ وہ صدارت کے لیے اہل نہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے، جوبائیڈن کے دور میں بارڈر کھلے رہے جس کی وجہ سے ہرشخص بغیر چیکنگ کے امریکہ میں گھس آیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائیں گے۔