اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آ گیا۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہراور 4 خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا،اس کے علاوہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے پولیس لیپ ٹاپ اور دستاویزات ساتھ لے کر نہیں گئی۔