لندن: پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق مینجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں، اب راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے ۔
یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے مینجر و پروموٹر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا ، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کے بعد مقدمات بھی کررکھے ہیں ۔