کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری سری لنکا میں جاری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے تیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر بورڈ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز فروری 2025 سے پاکستان میں ہوگا جس کے لیے پی سی بی مجوزہ شیڈول پہلے ہی آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے۔