امریکا(اُمت نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ذاتی طور پر ملاقات کی درخواست کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ملاقات کیلئے ابھی تک حامی نہیں بھری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم دورۂ امریکا کے دوران بدھ کو کانگریس سے خطاب کریں گے
اور امریکی صدر کی جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں نائب امریکی صدر کملا ہیرس بھی اسرائیلی وزیراعظم سے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرینگی۔