لاہور(اُمت نیوز)پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی، فیصلہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اجلاس میں لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی جبکہ ٹرام کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
ٹرام کے راستے پر ہر ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سٹاپ موجود ہوگا، پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنایا جائے گا، ٹرام سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔
ٹرام سروس کیلئے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گاجبکہ سڑک پر ٹائلز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔