مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ میں بھی بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 25 جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کاا سپیل جاری رہے گا، آج اور کل جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات موجود ہیں۔

لاہور میں بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کیساتھ علاقوں میں نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

ایم ڈی واسا ضلعی افسران کی جانب سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، نکاسی آب کے آپریشن کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے کہا کہ بارش کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔