600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو
600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو

رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے،عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ روف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت بھی مکمل ہو گئی ہے۔