نئی دہلی: بھارت میں چار بازو، چار ٹانگوں اور دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ پیدائش کے کچھ وقت بعد ہی انتقال کرگیا۔
رواں ہفتے بچے کی 38 سالہ ماں، راما دیوی کو اس وقت دیہی ہسپتال لے جایا گیا جب اسے درد کی تکلیف شروع ہوئی۔ تاہم ہسپتال کے عملے اور گاو¿ں والے پیدا ہونے والے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچہ کسی دوسرے جسم کے ساتھ ج±ڑ کر پیدا ہوا تھا جو پوری طرح سے نشوونما بھی نہیں پاسکا تھا۔
بچہ دو چہروں، چار ٹانگوں اور بازوو¿ں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ بچے کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ جیسے بچے کے سینے سے نامکمل ٹانگیں اور بازو باہر نکل رہے تھے۔ بچے کی پیدائش کے پانچ گھنٹے بعد ہی موت ہو گئی۔