علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ نے بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات مان لیے

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات مان لیے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تسلیم کیے گئے مطالبات اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے امن جرگہ کے اراکین کو جواب دیا کہ آپریشن عزم استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی اور واضح کر دیا ہے کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمت عملی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  سرچ آپریشن پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی فورسز کی مدد لی جائے گی، غیر سرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی، علاقے میں پولیس ہی گشت کرے گی جس کو مزید بڑھایا جائے گا۔