پشاور: بنوں جرگہ کے مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو گیا پولیس کے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسلح افراد کے تین ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، چھاپے کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بنوں جرگہ کے مطالبات پر کارروائی کے دوران مسلح افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔بغیر نمبر پلیٹ فیلڈر گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ جبکہ 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
کارروائی کے بعد عوام نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ڈی پی او بنوں ضیا الدین کے مطابق آج کی کاروائی جرگہ کی ڈیمانڈ کے پوانٹ نمبر دو پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔
ڈی پی او بنوں نے مزیہد کہا کہ آج تین مراکز پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے مسلح افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
بنوں میں امن دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکا نے حکومت سے بنوں سے مسلح گروہوں کہ دفاتر کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔