پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، فائل فوٹو
پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، فائل فوٹو

حکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنےکاحکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

 واضع رہے پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی ۔