کاملا ہیریس تمہیں نوکری سے نکال دیا،ڈونلڈ ٹرمپ

تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستدان تھی۔ اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔

               
July 25, 2024 · بام دنیا

امریکا(اُمت نیوز)امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملا ہیریس تمہیں نوکری سے نکال دیا۔

ریاست شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کاملا ہیریس پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستدان تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔