پارٹی کے اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا، بائیڈن

 

امریکا(اُمت نیوز)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دفاع سب سے زیادہ اہم ہے، میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔

جوبائیڈن کا صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد اوول آفس سے قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ قیادت نئی نسل کو سونپی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اتحاد کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا۔

بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کاملا ہیرس میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے ۔