پشاور(اُمت نیوز)بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم یار محمد کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کیا تھا، مقتولین میں 4 کمسن بچے اور 4 خواتین شامل تھی۔
ابتدائی طور پر ملزم نے واردات کی وجہ رقم کا تنازع بتایا تاہم گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔