عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی حکومت نے عنبرین جان کو سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عنبرین جان وفاقی حکومت کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیراہ شاہد آج اپنے عہدےسے ریٹائر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی سیکریٹری اطلاعات گریڈ 21کی سینیئر افسر ہیں اور انہیں وقتی طور پر سیکریٹری انچارج مقرر کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے ہائی پاور بورڈ (ایچ پی بی) کے اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی دی جائے۔