فائل فوٹو
فائل فوٹو

طاہر انجم پر حملہ کرنیوالی خاتون پولیس گرفتار

لاہور: کامیڈین طاہر انجم پر حملہ کرنیوالی خاتون انیلہ کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا۔

گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کی تھی۔

طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا تھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہا تھا۔