ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 37 زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل میں رہنے والے قبائل کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک گروہ کی جانب سے راکٹ حملہ بھی کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہو گئے ،تصادم میں دونوں اطراف سے 37 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں، گرینڈ جرگہ فریقین سے مذاکرات کر رہا ہے۔