ممبئی: بالی وڈ کی کئی مشہور جوڑیوں کے حوالے سے پیشگوئی کرنے والے ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی کردی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگن ناتھ گروجی کا کہنا تھا کہ دونوں کے تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے ، علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا چلنا مقدر میں نہیں تھا لیکن بیٹی آرادھیا کی محبت نے اس جوڑی کو ساتھ رہنے پر مجبور کیا،ابھیشیک اور ایشوریا کے پیدائشی زائچے کے مطابق جوڑی کے درمیان علیحدگی کافی عرصہ پہلے ہی موجود تھی لیکن چونکہ ابھیشیک اور ایشوریا دونوں ہی سمجھدار ہیں چنانچہ دونوں نے اس رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی لیکن دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
جگن ناتھ نے پیش گوئی کی کہ حالات کی وجہ سے ابھیشیک اور ایشوریا جلد ہی الگ ہو سکتے ہیں، طلاق کا نہیں کہا جاسکتا ہے لیکن آئندہ سالوں میں دونوں میں علیحدگی کا امکان زیادہ ہے جس کی اہم وجہ اس رشتے میں محبت کی کمی ہے تاہم علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔