آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے، فائل فوٹو
آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے، فائل فوٹو

شاہراہ فیصل پر کاشف سینٹر میں آتشزدگی،متعدد افراد بے ہوش

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ دوسری منزل کے ڈیک میں لگی تھی جو بڑھتے ہوئے 12 ویں منزل کے ڈیک تک پہنچ گئی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد سمیت 40 افراد چھت سے ریسکیو کر لیا گیا۔

شاہراہ فیصل پر واقع بلڈنگ میں آتشزدگی کے بعد سڑک پر آمد و رفت بند کردی گئی۔کاشف سینٹر بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث ریجنٹ پلازہ سے آواری ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ جب کہ ٹریفک کو ریجنٹ  پلازہ سے جناح ہسپتال کی طرف اور ایف ٹی سی سے کالا پل کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

کراچی ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

کراچی میں شارع فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے متعدد اففراد بے ہوش ہو گئے، 45 سالہ معراج احمد ولد سراج احمد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ریسکیو حکام کے مطابق  اسنارکل ک مدد سے 42 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جب کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کاشف سینٹر کی عمارت کی میں آگ لگنے واقعہ پیش آیا، جہاں آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چیف فائرافسراشتیاق احمد کے مطابق آگ پرقابو پانے کے لیے 2 حصوں میں کام کیا جا رہا ہے جبکہ عمارت میں دھواں ہونے کے باعث ریسکیو میں شدید دشواری کا سامنا ہے کیونکہ دھوئیں کے اخراج کا راستہ موجود نہیں ۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

چیف فائرافسراشتیاق احمد نے بتایا کہ ساتھیوں منزل سے اوپر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ شاہراہ فیصل پر عمارت ہونے کے سبب اسنارکل کو کھڑا کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں ریسکیو آپریشن سے متعلق بتایا کہ پہلی کوشش ہے کہ متاثرہ افراد کو نکالا جائے جبکہ بلڈنگ کی چھت پر 35 سے 40افراد ہیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے، کئی افراد کو عمارت کی چھت پرمنتقل کردیا گیا جبکہ بڑی فائراسنارکل پہنچا دی گئی ہے

اس سے قبل فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ دوسری منزل کے ڈیک میں لگی تھی جو بڑھتے ہوئے بارہویں منزل کے ڈیک تک پہنچ گئی جبکہ عمارت میں کوئی بھی ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا، اس وقت عمارت میں متعدد لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے۔

سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے، حکام فائر بریگیڈ

فائربریگیڈ کے مطابق کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے، اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی، آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے، ایک اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ اسنار کل کی مدد سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

عمارت سے باہر آنے والے شہری نے بتایا کہ بلڈنگ میں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود نہیں، بجلی کی تاروں میں آگ پھیل رہی تھی، فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1122 پر پونے 11 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، 70 کے قریب فائر فائٹرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ابتدائی طور پر اطلاع ملی پانچویں منزل پر آگ لگی۔

عابد شیخ نے بتایا کہ اسنار کل کا استعمال کیا جارہا ہے، عمارت میں دھواں موجود ہے، ریسکیو آپریشن اور آگ کنٹرول کرنے کے بعد وجوہات کا معلوم ہو سکے گا، 55 سے 60 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، فائر فائٹر سمیت 2 افراد بے حوش ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی، پاکستان نیوی اور دیگر اداروں کے اہلکار موجود ہیں، 10 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 3 اسنارکل ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔