2 ڈٓاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب گئے، فائل فوٹو
2 ڈٓاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب گئے، فائل فوٹو

کورنگی صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوہلاک ہو گئے۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 ڈٓاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب گئے۔ سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئیں ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈاکو ای بی ایم کازوے ندی پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے۔ پیٹرولنگ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے ان پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ ڈاکوؤں کی شدید فائرنگ سے اہلکار کی جیکٹ پر گولی لگی۔

پولیس کا اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے ندی کی جانب فرار ہوگئے۔

ہلاک ڈاکوؤں سے 2 پستول اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کیے گئے۔ مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کے پاس سے پولیس کو کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔