ڈپٹی چیف جسٹس منڈیسا مایا جنوبی افریقن اعلیٰ عدالت کے چیف جسٹس مریمنڈ جونڈو کی جگہ لیں گی، فائل فوٹو
ڈپٹی چیف جسٹس منڈیسا مایا جنوبی افریقن اعلیٰ عدالت کے چیف جسٹس مریمنڈ جونڈو کی جگہ لیں گی، فائل فوٹو

جنوبی افریقا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون چیف جسٹس مقرر

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کی اعلیٰ عدالتی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون جج کو بطور چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقن اعلیٰ عدالت کے مریمنڈ جونڈو کی جگہ موجودہ ڈپٹی چیف جسٹس منڈیسا مایا لیں گی

ڈپٹی چیف جسٹس منڈیسا مایا جنوبی افریقن اعلیٰ عدالت کے چیف جسٹس مریمنڈ جونڈو کی جگہ لیں گی۔

جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامفوسا نے جوڈیشل سروس کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد یکم ستمبر سے نافذ العمل ہونے والی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر منڈیسا مایا کو نامزد کیا ہے۔

موجودہ ڈپٹی چیف جسٹس منڈیسا مایا یکم ستمبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گی، موجودہ چیف جسٹس مریمنڈ جونڈو کی مدت 31 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔