لاہور: اداکار طاہر انجم تشدد کیس میں کینٹ کچہری لاہور نے ملزمہ انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمہ نے اداکار سے معافی مانگ لی جس پر انہوں نے معاف بھی کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم احمد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے انیلہ ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر ملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔