ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو
ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو

اسلام آباد، تحریک انصاف نے احتجاج پیرتک ملتوی کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں آج ہونے والا احتجاج پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ آج احتجاج کی کال دے رکھی تھی، اجازت کے لیے قانونی راستہ اپنایاا ور ڈی سی کو 23 جولائی کو درخواست دی، ڈی سی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا مگر ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی۔

عامر مغل نے کہا کہ معزز عدالت نے دوران سماعت پیر 29 جولائی کو اجازت دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا مگر محفوظ فیصلہ بھی تاحال نہیں سنایا گیا، معزز عدالت اور قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں، پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک موخر کررہے ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کی آج اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دیتے ہوئے عدالت کو آپس میں مشاورت کرکے 12:30 بجے تک آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔