گفتگو کی ذمہ داری ہم پر نہیں پی ٹی آئی پر ہے، مصدق ملک

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ گفتگو کی ذمہ داری ہم پر نہیں پی ٹی آئی پر ہے، جو دعوت دینی تھی دے چکے۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر سنجیدہ ہے، گوہر صاحب سے پوچھا جائے آپ کو کس نے دعوت دی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سنجیدہ ہوں گے اور ثابت کریں گے تو ہم بات چیت کرلیں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔ پی ٹی آئی کو سنجیدہ ہونا پڑے گا فیصلہ کرنا پڑے گا۔