پشاور(اُمت نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں آئینی منصب پر تعیناتی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی، امن اور خوشحالی میرا مشن ہے، وفاق اور صوبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔
ملاقات میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تعلیم اور دیگر رفاحی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دینی اور رفاحی کاموں کا دائرہ کار خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے۔
خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے متحد کرنے کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔