اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ان خبروں کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی سفارتی مشن پر حملے میں ملوث افراد کو پاکستان کے حوالے کیا جارہا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمن پولیس نے دو ملزم گرفتار کیے تھے۔ جرمن پولیس گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور حملے کے مقاصد کا تعین کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ جرمن حکومت انہیں پاکستان کے حوالے کر رہی ہے یا ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔