لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کیسز دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرانے کی درخواست خارج کر دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ تو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، پہلے شامل تفتیش تو ہوں، عدالت آپ کو بار بار کہہ رہی ہے شامل تفتیش ہوں مگر آپ نہیں ہو رہے۔
اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو رہے ہیں، پولیس انوسٹی گیشن نہیں کر رہی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جج صاحب پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنا گراؤنڈ بتائیں۔
اعظم سواتی کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دلائل کی مہلت فراہم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہلت نہیں مل سکتی۔