لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر بانی رہنما اور معروف قانون دان حامد خان نے کہاہے کہ فوادچوہدری ہے تو پلانٹڈ بندہ اور آج سے نہیں ہمیشہ سے پلانٹڈ ہے،ہمارے نزدیک سب سے بڑی زیادتی عدم اعتماد کے وقت اسمبلیوں سے استعفےدینا تھا،شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی نے بتایا کہ فواد اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر مجبور کیا۔
حامد خان نے کہاہے کہ جو پارٹی کیلیے نقصان دہ تھے ان کو کافی حد تک سائیڈ لائن کردیا ہے،چند کا تو پتہ چل گیا ہے جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے جو کسی اور مقصد کیلئے آیا تھا۔
حامد خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہت کچھ سیکھاہے،8فروری کے بعد جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت خوش تھے کہ قوم نے ان کی بات سن لی ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کلیئر ہیں جس نے ایک بار پارٹی چھوڑ دی اسے واپس نہیں لانا، جو لوگ خاموش ہو گئے ان کی واپسی پر غور کیا جاسکتا ہے،حامد خان نے کہاکہ سب کا نہیں کہہ سکتا جنہوں نے پریس کانفرنس کی پارٹی بنائی اور جوائن کی وہ نہیں آ سکتے،فواد چودھری تو استحکام پارٹی میں شامل ہوئے اور وہا ں منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے تھے،عمران اسماعیل، فواد اور عامر کیانی استحکام پارٹی بنانے والوں میں شامل ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ جیل کاٹنا پتہ نہیں وہ ڈرامہ تھا کیا تھا، فوادچوہدری پلانٹڈ آدمی ہے،فوادچوہدری ہے تو پلانٹڈ بندہ اور آج سے نہیں ہمیشہ سے پلانٹڈ ہے،اب بھی فواد چوہدری جو کچھ کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں پھر پارٹی کو اندر سے نقصان پہنچائیں۔
حامد خان نے کہاکہ ہمارے نزدیک سب سے بڑی زیادتی عدم اعتماد کے وقت اسمبلیوں سے استعفےدینا تھا،شاہ محمود اور پرویز الٰہی نے بتایا کہ فواد اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر مجبور کیا، ان کاکہناتھا کہ فضل الرحمن سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ ان سے بات چل رہی ہے،مولانا کی توقعات پوری نہ ہوئیں، بدحواسی میں بیانات دے رہے ہیں.